20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
فلم ”راک اسٹار“کے گانی”کٹیا کروں“کی وڈیو منظرعام پر آگئی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایتکار امتیاز علی کی فلم "راک اسٹار"کے گانے ”کٹیا کروں “کا پہلا پرو مو جاری کردیا گیا۔پنجابی اسٹائل کے اس گانے کی وڈیو میں فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپور اور نرگس فخری کو ایک دوسرے کے ساتھ موج مستی کرتے دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلمساز امتیاز علی کی اس فلم میںآ نجہانی شمی کپور بھی موجود ہیں جبکہ فلم کی مرکزی کاسٹ رنبیر کپور اورپاکستان اور چیک نژاد ماڈل نرگس فخری پر مشتمل ہے۔اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کا پہلا ٹریلر 31اگست کو سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کی نمائش کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا جبکہ یہ فلم11نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔