تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35

اندرون ملک انتہا پسند عناصر سے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے ، آسٹریلوی سکیورٹی سربراہ

جنگ نیوز -
سڈنی…جنگ نیوز… آسٹریلیا کے سکیورٹی سربراہ نے ملک کے اندر پروان چڑھنے والے انتہا پسند عناصر کی جانب سے دہشت گرد حملوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ناروے کی طرز پر حملوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈلیڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی سکیورٹی انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ اروین نے کہا ہے کہ امریکا پر 11 ستمبر کے حملوں کو ایک دہائی کا عرصہ گزرنے کے بعد انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے والے نوجوان حقیقی خطرہ ہیں۔انکے بقول موجودہ خطرات کے تناظر میں یہ حقیقت کہ القاعدہ اور اس سے منسلک مغرب مخالف دہشت گرد تنظیموں نے آسٹریلیا کو اپنا ہدف تصور کر لیا ہے یہ بڑی تشویش کا معاملہ ہے۔اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی برابر تشویشناک معاملہ ہے کہ آسٹریلوی نوجوانوں کی ایک چھوٹی تعداد بھی پرتشدد مذہبی انتہا پسندی کے نظریے کی طرف مائل ہو گئی ہے جو ملک کے اندر یا بیرون ملک دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی سکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ ان انتہا پسند نوجوان جو آسٹریلوی انتہا پسندوں یا بیرون ملک دہشت گردوں سے متاثر ہو کر اس راستے پر چل پڑے ہیں ان کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔ ڈیوڈ اروین کا کہنا تھا کہ ناروے میں جولائی میں ہونے والے بم اور گن کے حملے جس میں 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے اس طرح کے حملے آسٹریلیا میں بھی مسترد نہیں کئے جا سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.