20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
سیلاب متاثرین کی سب کے ساتھ ملک کر مدد کی جائے،نوازشریف
جنگ نیوز -
حیدرآباد… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام مصیبت میں ہیں، یہ وقت ان کی خدمت اور دیکھ بھال کرنے کا ہے ۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث سندھ کے 350 افراد ہلاک ہوئے اور بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہونے سے کسانوں کا بہت نقصان ہوا ہے، میاں نواز شریف کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اور تمام لوگ ان کی مل کر خدمت کریں گے۔