20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
بیٹ مین سیریزکی نئی فلم کے ایکشن سین کی لاس اینجلس کی سڑک پر شوٹنگ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…این جی ٹی…بیٹ مین فلم سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس ایکشن سے بھرپور فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات کو جاننے میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔آئندہ سال جون میں ریلیز ہونے والی بیٹ مین سیریز کی نئی فلمThe Dark Knight Risesآج کل عکس بندی کے مراحل طے کررہی ہے۔گذشتہ دنوں امریکی شہر لاس اینجلس کی سڑک پر اس فلم کا ایک ایکشن سین عکس بندکیا گیا جس کی وڈیو منطرِ عام پر آگئی ہے۔ اس سین میں ایک ٹرک کو رُکاوٹ سے ٹکرا کر آگ کے شعلوں میں لپٹا دکھایا جبکہ دوسری جانب لاس اینجلس کی اس سڑک کو مکمل طور پر فلمی سیٹ کا لبادہ اوڑھا دیا گیا اوریہاں مصنوعی برف باری کے مناظر دیکھنے کو ملے۔