تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:57

سیلاب زدگان کی وطن کارڈز سے مدد کی جارہی ہے، نثار کھوڑو

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ موجود ہیں اور انکی 20 ہزار وطن کارڈز سے مدد کی جاری ہے۔یہ بات اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نمایش کے بعد صحافیوں سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیوالیہ ہونے اور قرض سے متعلق معلوم چلتا رہتا ہے تاہم سندھ میں سیلاب زدگان میں 20 ہزار بے نظیر انکم سپورٹ کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں کوئی سیکرٹ فنڈ نہیں جسکی رقم سیلاب زدگان کو دے دی جائے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد عوام نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہاں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں مزید تیز تر ترقی کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.