20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:57
کراچی کے ساحل پر بڑی جسامت کی مردہ مچھلی آ گئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے ساحل پر بڑی جسامت کی مردہ مچھلی آگئی ہے جسے دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی۔ کراچی کے ساحل پر چالیس سے پچاس فٹ لمبی اور پندرہ فٹ چوڑی مچھلی مردہ حالت میں ساحل پر آگئی ، جس سے ساحل سمندر پر تعفن پھیل گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے اس آبی جانور کو دیکھنے یا اس کا معائنہ کرنے کے لئے ساحل کا رخ نہیں کیا کہ وہ معلوم کرسکیں یہ آبی جانور کس طرح ساحل پر آیا جبکہ اس بڑی جسامت کی مچھلی کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پر تحقیق کریں اوراسے محفوظ کریں لیکن دوسری جانب سی وی یو انتظامیہ نے ٹریکٹر کی مدد مردہ مچھلی کو دفن کرنے کے لئے کوششیں شروع کردیں۔