تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:57

امریکی تیراک نے مسلسل 5 دن زیر آب رہ کر عا لمی ریکا رڈ قا ئم کردیا

جنگ نیوز -


فلوریڈا…این جی ٹی…حال ہی میں ایک ماہرامریکی تیراک Allen Sherrodنے بیس فٹ گہرے پا نی میں مسلسل 5 دن گزار کر عا لمی ریکا رڈ قا ئم کر دیا ہے۔47سالہAllenنے یہ کا رنا مہ امریکی ریاست فلوریڈا کے گہرے سمندر میں سرانجا م دیا جہا ں ایک معاون عملے نے اُسے مسلسل120گھنٹے 14منٹ اور 11سیکنڈزتک آکسیجن بھی فراہم کی۔گہر ے پا نی میں لگا تا ر5دن گزا رنے کے لئے Allen کے پاس ایک عدد کمپیوٹر بھی تھا جس کے ذریعے اس نے زیرسمندر فارغ وقت میں میوزک ،فلمزاور فیس بک تک رسائی حاصل کی۔واضح رہے کہ اس 47 سالہ شخص کی کاوش کو سرہاتے ہوئے زیرِ آب دنیا کی لمبی ترین اسکوبا ڈائیونگ کی حیثیت سے بھی شامل کر لیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.