تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:20

ایل پی جی پرلیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

جنگ نیوز -


اسلام آباد...اوگرا کی جانب سے ایل پی جی پرلیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،جس کے بعد قیمت میں کم از کم 16 فیصد یا 13 روپے فی کلواضافہ ہو جائے گا۔یہ بات ایل پی جی مارکیٹنگ ایسو سی ایشن کے ترجمان نے ایک اعلامیے میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی پرلیوی کا نفاذ کل سے کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں 11پروڈیوسرز کو احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کل سے قیمت میں کم از کم 16 فیصد یا 13 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گاجبکہ مارکیٹنگ کمپنیز کل فروخت کا 20 فیصد درآمدی مال استعمال کرنے کی پابند ہوں گی۔ دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے قائم مقام چیئرمین علی حیدرنے لیوی کے نفاذ کو سراسر زیادتی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.