20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:24
میاں نوازشریف مڈٹرم الیکشن کاخواب دیکھناچھوڑدیں،فردوس اعوان
جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہناہے میاں نوازشریف مڈٹرم الیکشن کاخواب دیکھناچھوڑدیں اورپہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائیں۔انہوں نے بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے دوست ممالک سے مدد لینے کافیصلہ کیاگیاہے۔کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ صدرآصف علی زرداری نے بلاول ہاوٴس میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جائزے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے ، صدرمملکت کراچی میں رہ کرامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اندرون سندھ پانی کی نکاسی لئے طویل اور مختصر مدتی منصوبے بنائے جارہے ہیں ،حکومت گندم کے بیج اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی جبکہ اقوام متحدہ کی مدد سے سیلابی علاقوں میں صحت کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف مڈٹرم الیکشن کی بات کرکے سیاست چمکانے کی کوشش نہ کریں۔