20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
کوئٹہ:مستونگ میں بس پر فائرنگ سے 20افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ...کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں ایک بس پر فائرنگ سے کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف کے مطابق ایک نجی کمپنی کی بس کوئٹہ سے تفتان جارہے تھی کہ نواحی علاقے مستونگ میں لک پاس کے قریب نامعلوم افراد نے بس روک کر اندھا ددھند فائرنگ کردی جس سے کم ازکم بیس افراد جاں بحق ہوگئے ، حملہ آوروں نے پانچ تا دس منٹ بس پر فائرنگ کی ، بس میں کچھ زائرین بھی شامل ہیں، نواحی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ذرائع موقع پر نہیں پہنچ سکے ہیں، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہیں اور ۔ڈپٹی کمشنر مستونگ سعید عمرانی نے واقعہ میں بیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔