تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:8

کراچی بدامنی:مقدمات کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -


کراچی...سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی بدامنی ازخود نوٹس میں پولیس کی جانب سے مقدمات کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کراچی رجسٹری میں جمع کرائی جارہی ہے۔آئی جی سندھ کی جانب سے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی کے پاس جمع کرائی جارہی ہے۔ عدالت نے پولیس کو چوبیس جولائی دوہزار گیارہ سے شروع ہونے والی بدامنی کے مقدمات کی تحقیقات کی پیش رفت ڈپٹی رجسٹرار کے ذریعے جج صاحبان کوجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔اے آئی جی کراچی سعود مرزا کی جانب سے ڈی آئی جیز کی جانب سے بھتے سے متعلق مقدمات اور روک تھام کے لئے اقدامات کے سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادئیے گئے تھے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.