20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:57
پک اپ میں سوار مسلح افرادنے بس کو روکا ،بس ڈرائیور
جنگ نیوز -
مستونگ...زائرین کی بس ڈرائیور نے کہا ہے کہ مسلح افراد کی تعداد8سے دس تھی فائرنگ کے بعد وہ واپس کوئٹہ کی جانب روانہ ہو گئے۔ڈرائیور خوش حال خان کا کہنا ہے کہ پہلے بس کو ایک پک اپ نے راستہ روکا اورپک اپ میں سوار افراد کے ہاتھوں میں کلاشنکوفیں تھیں اور دیگر بھاری ہتھیار موجود تھے انہوں نے بس میں سوار افراد کو اتارا اس دوران وہ خود وہاں سے بھاگ گیا جب واپس آیا تو بہت سے لوگ مر چکے تھے اور کچھ زخمی تھے ۔ سیکیورٹی اہلکارواقعے کے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد آئے جس کے بعد امدادی کارکنان پہنچے انہوں نے زخمی اور ہلاک شدگان کو اسپتال پہنچایا ۔