20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:46
کابل میں خودکش حملہ،سابق افغان صدر برہان الدین ربانی ہلاک
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں ایک خودکش حملے میں سابق افغان صدر اور افغان امن کونسل کے سربراہ برہان الدین ربانی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ امریکی سفارتخانے کے قریب کیا گیا جہاں سابق صدر کی رہائش گاہ واقع تھی۔واضح کہ سابق صدر گزشتہ کچھ عرصے سے قیام امن کے حوالے سے کافی سرگرم تھے، اور انھوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔