20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35
حکیم اللہ محسود کو بچوں پر حملے کے بزدلانہ فعل پر شرم آنی چاہئے،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ طالبان کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والے نوجوان ہتھیار پھینک دیں،قومی دھارے میں واپس آجائیں، تحفظ دیں گے،وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کو کراچی میں معصوم بچوں پر حملہ کرنے کے بزدلانہ فعل پر شرم آنی چاہئے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ طالبان ہردھماکے کی ذمہ داری قبول کرلیتے ہیں،لیکن انہیں اتنا علم بھی نہیں ہوتا کہ دھماکا کس گروپ نے کرایا ہے،رحمان ملک نے کہاکہ حکیم اللہ محسود کو کراچی میں معصوم بچوں پر حملہ کرنے پر شرم آنی چاہئے،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام ہر گز ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتا،وزیرداخلہ نے اپنے گروپ کے ہاتھوں یرغمال بننے والے نوجوانوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکلیں کیونکہ ان کو اسلام کے نام پر اسلام کے ہی خلاف استعمال کیاجارہاہے۔