20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35
کراچی:چکرا گوٹھ فائرنگ کیس کے ملزمان پولیس تحویل میں
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اور مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چکراگوٹھ فائرنگ کیس میں گرفتارکامران مادھوری اور سہیل کمانڈوسمیت طاہر پلازہ کوآگ لگانے کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوپولیس کی تحویل میں دے دیا۔ چکراگوٹھ فائرنگ کیس سمیت دومقدمات میں ملزمان کامران عرف مادھوری اورسہیل آرائیں عرف کمانڈوکواسپتال سے الگ الگ ایمبولینسوں میں ہائی کورٹ لایا گیا اوراسٹریچرز پرانسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے نگراں جج جسٹس مقبول باقر کے روبرو پیش کیاگیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 27 ستمبر تک پولیس کی تحویل میں دیدیا۔اس سے قبل دونوں ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ حلیم احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کانسٹیبل محمداختر کے قتل کے عینی شاہد غلام شبیر نے دونوں کو شناخت کیا۔دوسری جانب 9اپریل2008کوطاہر پلازہ کوآگ لگانے، وکلاسمیت6افرادکوزندہ جلانے سمیت 5مقدمات میں ملوث وامق صدیقی اورسید ندیم حسین کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے25 ستمبر تک پولیس کی تحویل میں دیدیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روزفیڈرل بی ایریاسے گرفتار مبینہ بھتہ خورسہیل عرف چریاکو27ستمبرتک ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔