20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35
جی ایچ کیو حملہ کیس:وفاق کو نوٹس، جوا ب طلب
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وفاق کو نوٹس جاری کر کے 26 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جج جسٹس صغیر قادری نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے سات افراد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے ملزمان کے مقدمے کی نقول کے حصول کے لئے لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔، وکیل صفائی انعام الرحیم ایڈووکیٹ وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا پانے والوں کے خلاف کاروائی سے روک دیا ہے۔