تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35

سلیم شہزاد تحقیقاتی کمیشن ،مقتول صحافی کی بیوہ نے بیان قلم بند کرادیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…مقتول صحافی سلیم شہزاد کی بیوہ نے تحقیقاتی کمیشن کو اپنا بیان قلم بند کرا دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی دھمکیاں نہیں مل رہیں جب کہ کمیشن نے انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس ستائیس ستمبر کو ہو گا جس میں آئی ایس آئی اپنا جواب داخل کرائے گی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سلیم شہزاد قتل تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت نے بتایا کہ کمیشن کے سامنے سلیم شہزاد کی بیوہ کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی دھمکیاں نہیں مل رہیں جب کہ کمیشن نے انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیکریٹری اطلاعات تیمور عظمت نے بتایا کہ پولیس نے سلیم شہزاد قتل کیس میں اپنی تحقیقات تقریبا ًمکمل کر لی ہیں جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک کمیشن کو جمع کرا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے شواہد اکٹھے کرنے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے البتہ سلیم شہزاد کا لیپ ٹاپ نہیں ملا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو ان کے ای میل پاس ورڈ کا کوئی علمہے۔ کمیشن نے آج ان صحافیوں کے بیانات بھی قلم بند کیئے جنہیں دھمکیاں ملیں یا ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.