تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35

تعلیم کے ساتھ تحریکی مشن کیلئے جدوجہدجاری رکھنا ہوگی،سرفراز احمد

جنگ نیوز -


کراچی…اے پی ایم ایس او کے کارکنان خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں، قائد تحریک الطاف حُسین نے زمانہ طالب علمی میں ٹیوشن پڑھانے کے ساتھ تحریکی مشن و مقصد کے لئے جدوجہد جاری رکھی۔انھوں نے جب اے پی ایم ایس او بنائی اُس وقت وہ جامعہ کراچی میں بی فارمیسی کے طالب علم اور صرف 25 برس کے تھے ،لہذٰا ہمیں بھی تعلیم کے ساتھ تحریکی مشن و مقصد کیلئے جدوجہدجاری رکھنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایس او کے وائس چیئرمین سرفراز احمد نے سیکٹر سی کے جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل شبیر علی بابر ، جوائنٹ سیکریٹری عمیر خان ، سیکٹر و یونٹ کمیٹی کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔انھوں نے کہا کہ جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کارکنان کی ذہنی و فکری تربیت کیلئے کیا جاتا ہے تمام ساتھی اپنی تربیت کا عمل جاری رکھیں کارکن کا کام قائد تحریک الطاف حُسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور تحریکی مشن و مقصدکو آگے بڑھانا ہے ۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکریٹری عمیر خان نے کہا کہ بحیثیت کارکن ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تحریک کے عظیم مقصد جو کہ اس ملک میں رائج فرسود ہ کرپٹ نظام کا خاتمہ اور ملک کی 98فیصد غریب مڈل و لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ با شعور افراد کی حکمرانی ہے۔ہمیں اپنے عمل و کردار کو تحریکی سانچے میں ڈھالنا ہوگا، تحریکی تعلیمات سے مکمل واقفیت کے ساتھ ملک میں رونُما ہونے واقعات اور بدلتے حالات پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.