تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8

کراچی بد امنی از خود نوٹس ،پولیس کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار

جنگ نیوز -


کراچی… سپریم کورٹ نے کراچی بد امنی از خود نوٹس کیس میں پولیس کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں اٹارنی جنرل سندھ ،آئی جی سندھ پولیس اور تمام ڈی آئی جیز کراچی کو طلب کیا گیا ہے۔کل ہونے والی سماعت میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پولیس کا موقف سنیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ملنے والی کارکردگی رپورٹس کو صفر قرار دیا ہے ،سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آئی جی اور دیگر پولیس حکام کا موقف سنے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.