تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:10

میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،میاں افتخار

جنگ نیوز -


پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے ، میڈیا کو اس کشیدہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔پشاور میں ٹانک پریس کلب کے وفد سے گفت گو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ چترال، دیر اور باجوڑ میں کشیدہ حالات آنے والے دنوں میں مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس مرحلے پر میڈیا کا کردار اہم ہے۔ میاں افتخار نے کہا کہ میڈیا کو اشتعال انگیزی اور سنسنی خیزی پھیلانے کی بجائے خبریت پر مبنی رپورٹنگ کرنی ہوگی۔ تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے ٹانک کے صحافیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.