5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیشنل بینک چیلنج کپ فٹ بال:کے آر ایل اور کے ای ایس سی کی فتح
NoImage -
کراچی . . . . . . . .اسٹاف رپورٹر… قومی چیمپئن خان رسرچ لیباریٹریز نے اشرف شوگر ملز لمیٹڈ کو 7-0 سے اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) نے حبیب بینک لمیٹڈ کو 4-1 شکست دیکر نیشنل بینک چیلنج کپ فٹ بال میں اہم کامیابی حاصل کرلی? پا کستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے گروپ سی کے دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا? راولپنڈی کی کے آر ایل نے وقفہ پر 3-0کی سبقت حاصل کرلی تھی اس کے کھلاڑی کلیم الله نے ہیٹ ٹرک بنائی? دوسرے میچ میں کے ای ایس سی کے اسٹرائیکر اورنگزیب شاہ میر ہیرو تھے انہوں نے دو گول بنائے کر کے ای ایس سی کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا? فاتح ٹیم نے ہاف ٹائم پر3-0 کی سبقت بنالی تھی? محمد رسول نے 16ویں منٹ میں مقابلے کا پہلا گول کیا اور اسکے بعد 31ویں اور 32ویں منٹ میں اورنگزیب نے یکے بعد دیگرے دو گول کر دیئے? دوسرا ہاف شروع ہونے کے56 سیکنڈ بعد ونگر عبدالرحمان نے چوتھا گول کیا? بینک کا واحد گول74 ویں منٹ میں اورنگزیب نے بنایا? بدھ کو نیشنل بینک آف پاکستان کا مقابلہ ڈی ایف اے ملتان سے، خان ریسرچ لیباریٹریز کا حبیب بینک لمیٹڈ سے اور کے ای ایس سی کا مقابلہ اشرف شوگر ملز لمیٹڈ سے ہوگا?