5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شکار پکڑنے کے لیے کرتب دکھاتی بلی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8676 -
جو ہانسبرگ. . . . . . . .جنوبی افریقا اور بوٹسوانا کی سرحدوں کے درمیان موجودایک پارک میں اپنے شکار کو پکڑنے کیلئے کرتب دکھاتی بلی کوJaycee Rousseauنامی فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا?34سالہJayceeاپنی اہلیہ کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا جب اسے ایک بلی اپنے کھانے کے لیے فاختہ کا شکار کرنے میں مصروف نظر آئی?افریقی نسل کی یہ جنگلی بلی اپنے شکار کو حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی جسمانی چُستی کا مظاہرہ کرکے دو شکار پہلے ہی کرچکی تھی ?تیسرے شکار کے موقع پر یہ بلی ہوا میں6فٹ کی بلندی تک اچھلی اور ایک پاؤں پر چکر کھاتی ہوئی اپنے شکار کو دبوچنے کی کوشش کرتی نظر آئی ،تاہم اسکی یہ کوشش رائیگاں چلی گئی?