تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شہری حکومت کو شہر کا کوئی درخت کاٹنے کااختیار نہیں،سندھ ہائی کورٹ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8677 -
کراچی . . . . . . . . .سندھ ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ شہری حکومت یا اس کے کسی ڈپارٹمنٹ کو شہر کا کوئی درخت کاٹنے کااختیار نہیں ہے اور اگر کسی درخت کو کاٹنا ضروری ہوتوحکومت سندھ سے تحریری اجازت نامہ لینا ضروری ہوگی?جمشید ٹاؤن میں2007میں خالد بن ولید روڈ ،علامہ اقبال روڈ اور سرسید احمد خان روڈ پر لگے ہوئے درخت کاٹنا شروع کئے تھے?اس کیخلاف پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے رہائشی تنویراحمد اور قاضی علی اطہر ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست داخل کی کہ ٹری پلانٹیشن ایکٹ2002کی سیکشن نو کے تحت شہری حکومت کے کسی ادارے یا فرد کو درخت کاٹنے کا اختیار نہیں ہے? پی ای سی ایچ ایس میں لگے چالیس چالیس سال پرانے درختوں کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کاٹ رہی ہے? عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدان درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درختوں کی کٹائی سے روک دیا تھا اج ان پٹیشنز کی حتمی سماعت ہوئی ?حکومت سندھ اور شہری حکومت کے وکلا نے تسلیم کیاکہ مذکورہ ایکٹ کے تحت درخت شہری حکومت درخت نہیں کاٹ سکتی ?ان آئینی درخواستوں کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ دیاکہ شہر میں کوئی درخت کاتنے سے حکومت سندھ سے تحریری اجازت لی جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.