5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس 10 ہزار7سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8677 -
کراچی. . . . . . . .کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اور انڈیکس دس ہزار سات سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا? منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس دس ہزار731 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے اس رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا ?کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس28 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار641 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم13 کروڑ ستر لاکھ شیئرز رہا ?منگل کوسب سے زیادہ کامlotte پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت24 پیسے کمی کے بعد12 روپے16 پیسے ہوگئی ?دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس29 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار812 پوائنٹس پر بند ہوا ?تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیکس آنے والے دنوں میں دس ہزار سات سو پوائنٹس کی حد کرسکتا ہے ?