5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کشمیری پاکستان کے ساتھ شامل ہوناچاہتے ہیں،مولانافضل الرحمان
NoImage -
اسلام آباد. . . . . . . .پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان ناکام ریاست نہیں اور کشمیری اس کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں اگر کسی کو شک ہے تو استصواب رائے کرالیا جائے? بھارتی سیکریٹری داخلہ کے ایک بیان پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ملک کے لئے مشکلات کھڑی کی ہیں تاہم پاکستانی قوم متحرک قوم ہے اور وہ ان چیلنجز پر قابو پاسکتی ہے?مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ دشمنوں نے کشمیر سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کے لئے فاٹا کا مسئلہ کھڑا کیا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے?