5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آموں کی برآمد 15مئی سے شروع کرنے کی اجازت کا مطالبہ
NoImage -
کراچی. . . . . . . .برآمد کنندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آم کی برآمد20 مئی کے جائے15 مئی سے شروع کرنے کی اجازت دے?آم کے برآمددکنندگان کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ گرمی کی لہرکے باعث آم کی فصل جلد تیار ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے حکومت کو چاہیے کہ15 مئی سے برآمدکنندگان کو آم برآمدکرنے کی اجازت دی جائے?برآمدکنندگان نے مزید کہا کہ رواں سال ڈیڑھ لاکھ ٹن آم کی برآمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ایک لاکھ30 ہزار ٹن آم برآمدکیا گیا تھا? پاکستان جن ممالک کو آم برآمد کرتا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، ایران، سعودی عرب، برطانیہ ،کینیڈا اور ناروے شامل ہیں?