تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

علامہ اقبال ? عالمگیرسوچ رکھنے والے شاعر اور مفکر ہیں، الطاف حسین

NoImage -
لندن. . . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شاعرمشرق حضرت علامہ اقبال ? کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم حضرت علامہ اقبال ? کے فکروفلسفہ کے مطابق ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں شعوری بیداری کی جدوجہد کررہی ہے ? شاعرمشرق حضرت علامہ اقبال ? کے 72 ویں یوم وفات پر ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ علامہ اقبال ? عالمگیرسوچ رکھنے والے شاعر اور مفکر ہیں جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعہ دنیا بھر کے غریبوں کو فرسودہ جاگیرداروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنے کا درس دیا?علامہ اقبال کا یہ شعر ان کے اسی فکروفلسفہ کو اجاگر کرتا ہے کہ

اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو

کاخ ِ امراء کے درودیوار ہلادو

الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم حضرت علامہ اقبال ? کے فکروفلسفہ کے مطابق ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ میں شعوری بیداری، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اورغریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک ملک بھر سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اور ملک بھر کے عوام کو حکمرانی کاحق نہیں مل جاتا ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.