5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں خارج NED?یونیورسٹی کی طالبہ بحال
NoImage -
کراچی . . . . . .سندھ ہائی کورٹ نے پرچہ آؤٹ کرنے کے الزام میں این ای ڈی یونیورسٹی سے خارج کی گئی طالبہ کو بحال کرتے ہوئے رائے دی ہے کہ ایسی ہر کارروائی کیلئے قواعدوضوابط کو ملحوظ خاطر رکھاجاناضروری ہے?کیمیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ فائنل ایئرکی طالبہ بشری? اعجاز کو19مارچ کو اس الزام کے تحت یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا کہ اس نے پیٹروکیمیکل ڈپارٹمنٹ کا پولیمر سائنس کا پرچہ آؤٹ کیا تھا? طالبہ کے وکیل حیدرشیخ نے موقف اختیار کیا کہ انکوائری قواعد کے مطابق نہیں تھی اور اظہار وجوہ کا نوٹس تکمیل انکوائری کے بعدجاری کیا گیا ?عدالت نے ان کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے بشری? اعجاز کے اخراج کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیااور اسے امتحانات میں بیٹھنے کی ہدایت کردی ?