5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں پروازیں بحال،آمدورفت شروع
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8678 -
لندن.. . . . . . .آئس لینڈ کے آتش فشاں کی راکھ سے فضا میں بننے والا گردو غبار کم ہونے پر چھ روز بعد برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں پروازیں بحال ہوگئیں? سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ایک اور آتش فشاں پھٹنے پر تاریخ خود کو دہراسکتی ہے? برطانیہ نے کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد اپنے تمام ایئرپورٹس کھول دیے ہیں اور دنیا کے چند مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہیتھرو پر طیاروں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے? فرانس، جرمنی اور بیلجیم سمیت دیگر یورپی ملکوں میں بھی پروازوں کی بتدریج بحالی شروع ہوگئی ہے? یورو کنٹرول ایئر ٹریفک ایجنسی کے مطابق ریگولر پروازوں میں سے نصف آپریشنل ہوگئی ہیں? غبار آلود فضا کی وجہ سے معطل فلائٹس کی بحالی پر اُن 70لاکھ مسافروں کیلئے امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے جو مختلف ملکوں میں پھنس گئے تھے? خراب فضائی صورت حال کی وجہ سے ایک لاکھ کے قریب پروازیں منسوخ ہوئیں اور بڑی تعداد میں مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچانا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے جس میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں? ماہرین اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ آئس لینڈ کا ایک اور آتش فشاں زیادہ شدت کے ساتھ پھٹ سکتا ہے، جس سے ایر ٹریفک پھر معطل اور فضائی صنعت دوبارہ بحران کا شکار ہوسکتی ہے?