تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک بھرمیں بجلی کابحران بدستور جاری،4700 میگاواٹ بجلی کی قلت

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8678 -
اسلام آباد.. . . . .. . ملک بھرمیں بجلی کابحران بدستور جاری ہے?4700 میگاواٹ بجلی کی قلت کے باعث بیشتر شہروں اور دیہات میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے?ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیارکرتا جارہا ہے?اسلام آباد میں6 سے8 گھنٹے جبکہ راولپنڈی میں 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے?حکومت پنجاب نے بجلی بچت سکیم کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں صبح گیارہ بجے تک تمام ائیر کنڈیشنرزجبکہ پچاس فیصد لائٹس سارادن بند رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں?پنجاب کے شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے اور دیہات میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بندش کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں ?کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے?اس صورت حال میں تاجروں اور عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے?کراچی میں چار سے پانچ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ کئی علاقوں میں طویل بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹس کے باعث طویل دورانئے تک بجلی کی معطلی سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں?کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی کل طلب2350میگا واٹ کے مقابلے میں رسد 2050میگاواٹ کے لگ بھگ ہے?حیدرآباد،سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے سخت گرمی میں لوگوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے ?مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ?گدو اوچ سبی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو سرکٹ بند ہونے سے بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال 850میگا واٹ تک پہنچ گیا?کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 850میگاواٹ بجلی کی کمی کے سبب کوئٹہ میں 10 گھنٹے،جبکہ دیہی علاقوں میں 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?صوبہ خیبرپختون خواکے دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے14 گھنٹے ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.