5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملا برادر نے اہم خفیہ معلومات سے پردہ اٹھانا شروع کردیا،امریکی حکام
NoImage -
واشنگٹن.. . .. . . . امریکی حکام نے دعوی? کیا ہے کہ پاکستان کی حراست میں موجود افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے تنظیم اور اس کے آپریشنز کے حوالے سے اہم خفیہ معلومات سے پردہ اٹھاناشروع کردیا ہے ?برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی تفتیش کار ملا برادر سے براہ راست تحقیقات کررہے ہیں ?اس سے ملنے والی بعض معلومات ناصرف افغانستان میں امریکی کمانڈروں اور انٹیلے جنس افسران بلکہ واشنگٹن کیلئے بھی کافی مفید ثابت ہوئی ہیں? امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ طالبان رہنما سے تفتیش میں پاکستانی انٹیلے جنس حکام قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں? مگر اہم راز اگلوانا اور پھر اس کی تصدیق کرانا ایک طویل اور کٹھن عمل ہے? جس میں کافی وقت صرف ہوتا ہے?