5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لبنان :حزب اللہ نے غیر مسلح ہونے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ مسترد کردیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8678 -
بیروت. . . .. . . . .لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے غیر مسلح ہونے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ مسترد کردیا? امریکا کا کہنا ہے ابھی یہ واضح نہیں کہ شام نے حزب اللہ کو اسکڈ میزائل فراہم کیے یا نہیں? تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ ملیشیا نہیں بلکہ لبنان کی مزاحمتی تحریک ہے جو اپنی سرزمین کا دفاع کررہی ہے? اقوام متحدہ کی رپورٹ فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے? اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں حزب اللہ کے مسلح ونگ کو لبنان کی سب سے اہم ملیشیا قرار دیتے ہوئے زور دیا تھا کہ لبنان کے تمام گروپ غیر مسلح ہوجائیں? اُدھر واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی کا کہنا تھا کہ شام کیجانب سے حزب اللہ کو اسکڈ میزائلوں کی فراہمی کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں? ایسا ہوا ہے یا نہیں اس بارے میں فی الحال کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی? لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے بھی حزب اللہ کو اسکڈ میزائل کی فراہمی کا الزام مسترد کردیا ہے?