تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اتصلات کو پی ٹی سی ایل کی جائیداد کی منتقلی ضروری نہیں،سینیٹر وقار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8678 -
اسلام آباد…نجکاری کے وفاقی وزیر سینیٹر وقار احمد خان نے کہا ہے کہ اتصلات کو پی ٹی سی ایل کی جائیداد کی منتقلی معاہدے کے تحت ضروری نہیں? پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین برجیس طاہر کی صدارت میں ہوا? اجلاس میں سینیٹر وقار احمد نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی? وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصلات کو منتقل کرنے کی پابند نہیں تاہم وہ صوبوں کی رضامندی اور منافعے میں پچاس فیصد حصے کی بنیاد پر یہ کام کر رہی ہے?کمیٹی کے چیئرمین چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے نجکاری کے بعد سے 200 ٹیلی فون ایکس چینجز کو بند کر دیا ہے اور ملازمین کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے? ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری میں قومی مفادات کا خیال نہیں رکھا گیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.