5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بلوچستان میں 850میگا واٹ کا شارٹ فال، 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8678 -
کوئٹہ…گدو اوچ سبی220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو سرکٹ بند ہونے سے بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال850میگا واٹ تک پہنچ گیا دیہی علاقوں کو اب صرف چار گھنٹے بجلی مل سکے گی? کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو اوچ سبی220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو سرکٹ بند ہونے سے دستیاب بجلی صرف تین سو میگا واٹ رہے گئی ہے?850میگاواٹ بجلی کی کمی کے سبب کوئٹہ میں10 گھنٹے،جبکہ دیہی علاقوں میں20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ?