5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فرانس: پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کی کوشش کروں گا،چوہدری شاہین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8679 -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے نامزدگردہ گیارہ رکنی کمیٹی کے چیرمین چوہدری شاھین اختر نے کہا ہے کہ وہ ذاتی تشہیر کی بجائے سنجیدگی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو دورپیش مسائل اور مشکلات دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے? وہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنے کیلئے کوشش بار آور ثابت ہونے کے بعد جنگ سے گفتگو کررہے تھے? واضع ہو کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوایک پلیٹ پر متحد کرنے کیلئے حاطم ٹور ٹائم ٹریول کے ڈائریکٹراکرم بشارت کی دعوت پر تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شاھین اختر کی قیادت میں گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی? اجلاس کے دوران بحث کے دوران بعض شخصیات کے درمیان اندورنی سیاسی اختلافات پر گرم جوشی اور تلخی بھی دیکھنے میں آئی جو اتفاق رائے کیلئے اور جمہوری روایت کے مطابق معمول کی بات تھی تاہم خوش آئند بات یہ ہوئی کے اہم ایشوز کے حل کیلئے طویل اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل پاگئی? توقع ہے کہ فرانس میں پاکستان کے سرکاری ادارے، سفارتخانہ پاکستان ، پی آئی اے ، نیشنل بنک وغیرہ فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے اور اتفاق رائے سے قائم ہونے والی کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں گے اور اہم پیچیدہ مسائل میز پر بیٹھ کر حل کریں گے تاکہ کسی کو شکایت نہ رہے?