5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آتش فشاں کی راکھ کے باعث پھنسے جوڑے نے تائیوان میں شادی رچالی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8679 -
تائپے…جب محبت یقین میں بدل گئی تورشتہ جوڑنے میں دیر کیسی ?یورپ کی پروازیں معطل ہونے کے باعث تائیوان میں پھنسے سلواکیا کے جوڑے نے ہوٹل میں شادی رچالی?سلواکیا کے جوراج اورزوزانا تائیوان کے شہرتاؤ یوان میں چھٹیاں گزارکر واپس وطن جانے کے لیے بے تاب تھے جہاں24 اپریل کو ان کی شادی ہونا قرارپائی تھی ،لیکن آئس لینڈ کے آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے باعث یورپ جانے والی پروازیں معطل ہوگئیں اوروہ تائیوان میں ہی پھنس گئے ?دونوں کو اپنی خوشیاں روٹھتی نظر آرہی تھیں ?تاہم جب انھیں بروقت واپسی کی کوئی راہ نہ سوجھی توانھوں نے آرچڑ پارک ہوٹل میں ہی شادی کا فیصلہ کرلیا ? تقریب میں ہوٹل میں ٹھہرے مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ? اور انٹرنیٹ کی ویڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے اس جوڑے نے اپنے پیاروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرلیا?جوراج اورزوزانا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کے اس سب سے یادگاردن کے حوالے سے وہ تائیوان کے سفر اوریہاں کے لوگوں کی اپنایت عمر بھر نہیں بھولیں گے?