5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کا بحران جاری، لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کا احتجاج
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8680 -
لاہور…ملک میں جاری لوڈشیڈنگ نے اپنے مقابلے پر آنے والی ہر دیوار کو گرادیا ہے اور وہ پوری قوت اور توانائی کے ساتھ موجود ہے ،جس کے نتیجہ میں بیروز گاری میں اضافہ ، تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ، امتحانات کی تیاریوں میں مشکلات اور ذہنی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ? ملک میں بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہ آسکی ہے،صبح ہو یا شام بجلی فراہم کر نے والے ادارے پر عزم ہیں کہ وہ عوام کو شدید گرمی کے موسم میں بجلی میں سکون نہیں لینے دیں گے،عوامی احتجاج ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکے گا?دو دن تک اسلام آباد میں سجائی جانے والی محفل آمدن ،نشستن ،بر خاستن کے علاوہ کچھ بھی نہ ثابت ہوئی بلکہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گزشتہ رات بلوچستان کے تیرہ اضلاع رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے?انتطامیہ اسے فنی خرابی کہتی ہے،جبکہ عوام کا اصرار ہے کہ یہ نا اہلی اور بد انتظامی ہے? صوبہ سندھ کا کوئی شہر اور گاؤں بجلی کابحران سے محفوظ نہیں ہے? جہاں شہری علاقوں میں مجموعی طور پر10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں14سے16گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کااعلانیہ و غیر اعلانیہ سلسلہ جاری ہے?کراچی میں چار سے پانچ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ کئی علاقوں میں طویل بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹس کے باعث طویل دورانئے تک بجلی کی معطلی سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں? پنجاب کی صورتحال بھی کچھ مختلف نظر نہیں ہے، تجارتی و صنعتی شہروں فیصل آباد اورملتان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مجموعی طور پر16سے18گھنٹے ہے اور صنعتی علاقوں میں بھی کم از کم6 گھنٹْے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?صوبہ خیبر پختون خوا میں بھی بجلی کی بندش نے گھریلوصارفین کی پریشانیوں میں اضافہ اور محنت کش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے?مالاکنڈ ڈیویژن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے? جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع کے شہری ودیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ14سے16 گھنٹے تک جاپہنچا ہے? بلوچستان کی صورتحال یہ ہے کہ صوبے کے تیرہ اضلاع رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے?ضلع نوشکی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہے? شمالی بلوچستان کے شہروں اور دیگر علاقوں میں18سے20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے? گڈانی میں واقع دنیاکے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈمیں بجلی دن بھر میں صرف چند گھنٹوں کے لئے فراہم کی جاتی ہے?