5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بریٹ لی فٹ ہوگئے، ٹوئنٹی20ورلڈ کپ میں شرکت یقینی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8680 -
برسبین…ایک طرف جہاں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے? بھارت میں ہونے والی کرکٹ لیگ کے دوران انگوٹھا زخمی ہونے کی وجہ سے بریٹ لی کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک تھی مگر برسبین میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے بریٹ لی نے بالنگ کی، بریٹ لی نے کہا کہ اب انکی تکلیف میں کمی ہوئی ہے اور انہیں بالنگ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی ہے، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم میں بریٹ لی کے ساتھ ساتھ مچل جانسن، ڈرک نینز اور شان ٹیٹ فاسٹ بالنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے?