5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امن و امان کی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے، جاپانی قونصل جنرل
NoImage -
کراچی…کراچی میں جاپان کے قونصل جنرل ماساہارو ساتو نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے?ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی قونصل جنرل ماساہارو ساتو نے کہا کہ بظاہر حالات بہتر ہیں لیکن اگر پاکستان میں کہیں بھی امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس سے بین الاقوامی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں?انہوں نے پاکستان میں جاپانی سرمایاکاروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جاپانی ایسوسی ایشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایا کاروں کو پاکستان میں کہ اسمگلنگ ، پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا، بدعنوانی، کم تعلیم زائد شرح سود اور تونائی ے ا بحران جیسے مسائل کاسامنا ہے?