5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا تاریخی آثار کی اصل شکل میں بحالی کیلئے تعاون کریگا،پیٹرسن
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8681 -
لاہور…پاکستان میں امریکہ کی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان مین ثقافتی رابطوں کا مزید بہتر کرنا اور سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے ?وہ مقبرہ جہانگیر پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب اور یو ایس ایمبیسڈر فنڈز کے زیراہتمام ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں? انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تہذیب اور ثقافت کی اپنی ایک تاریخ ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں ثقافتی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو? امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ یو ایس ایمبسیڈر فنڈز کے تحت صوفیائے کرام کے مزاروں کو اصلی حالت میں لانے اور تاریخی ورثے کی بحالی کے لیے پندرہ پراجیکٹس پر گزشتہ سات سالوں میں کام کیا جارہا ہے ? انہوں نے بتایا کہ ان پراجکیٹس میں سے تین پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ مزید تین مزاروں پر ایک لاکھ 49 ہزار ڈالرز کے فنڈز سے کام شروع کیا جارہا ہے?