5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا میں متوقع اوسط عمر میں کمی کا خدشہ
NoImage -
واشنگٹن… دنیا کے زیادہ ترحصوں میں انسان کی متوقع عمر میں اضافہ ہورہاہے، لیکن دوسری جانب طبی ماہرین اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ بعض لوگ ایسا طرز زندگی اپنا رہے ہیں جو انہیں وقت سے پہلے موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے? امریکا میں ہونے والے ایک نئے مطالعاتی جائزے میں کہا گیا ہے کہ زندگی گذارنے کے چار انداز ایسے ہیں جو صحت مند زندگی اور درازی عمر پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں?ماضی میں سوسال کی عمر کو لوگ خال خال ہی پہنچتے تھے مگر آج امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے سوسال جینے کی توقع کرسکتے ہیں?20 ویں صدی میں امیر ملکوں میں متوقع عمر میں 30 سال تک کا اضافہ ہوا ہے? امریکہ میں اس وقت اوسط متوقع عمر 78 سال ہے? مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بری عادتیں اختیار کرنے والے لوگوں کی عمر گھٹ سکتی ہے? ان بری عادات میں بہت زیادہ کھانا، یا جنک فوڈ کا ضرورت سے زیادہ استعمال، بہت کم ورزش اور تمباکونوشی شامل ہیں? ان عادات کے نتیجے میں کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے?ہاورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے ایک مطالعاتی جائزے کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان عادات کے اپنانے سے عمر میں کتنی کمی واقع ہوسکتی ہے?