5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سائنس دان گنجے پن کے علاج کے قریب پہنچ گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8682 -
روم…سر کے بالوں کا گرنا دنیا کے ہر ملک ، ہر نسل ، ہر عمر اور جنس کے لوگوں کا مسئلہ ہے?ماہرین بالوں کے گرنے کی مختلف وجوہات بیان کرتے ہیں، جن میں عمر، آب وہوا، آلودگی ، غیر صحت بخش خوراک اور موروثیت وغیرہ شامل ہیں?تاہم یہ سوال ہمیشہ سائنس دانوں کے پیش نظر رہا کہ بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے? حال ہی میں ماہرین نے ایک ایسا جین دریافت کرنے کا دعوی? کیا ہے جس کا تعلق بالوں کی بڑھوتری اور افزائش سے ہے? ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کی جانیوالی کوششوں کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے?سائنس دانوں نے پاکستان اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے بعض خاندانوں میں تیزی سے گنجا ہونے کی ایک ایسے مرض پر تحقیق کی، جوشاذونادر ہی لاحق ہوتا ہے? اس ریسرچ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ بالوں کی افزائش کا تعلق APCDD1 نامی ایک جین سے ہے?کولمبیا یونیورسٹی میں مالیکیولر ڈرماٹولوجی کی پروفیسر اینجلا کرسٹینو(Angela Christiano) اس تحقیقی ٹیم کی سربراہ تھیں?اس ٹیم میں کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ نیویارک کی راک فیلر یونیورسٹی ، کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونیورسٹی اور پاکستان اور اٹلی کے سائنس دان شامل تھے?کرسٹینو کہتی ہیں کہ اس بیماری کی وجہ سرکی جلد میں واقع ان نالی نما اس غذودوں کاسکڑنا ہے جس میں بال کی جڑہیں ہوتی ہیں? وہ کہتی ہیں کہ ذرا تصور کریں کہ آپ بال اور اس کی غذود کی ایک تصویر فوٹو کاپی مشین پر رکھتے ہیں اور پھر تصویر کا سائز کم کرنا شروع کرتے ہیں? توپھر آپ یہ دیکھتے ہیں کہ جس نسبت سے غذود چھوٹی ہوتی ہے اسی تناسب سے بال بھی چھوٹا ہوجاتا ہے?اس غذود کے سکڑنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کے سرکے بال پہلے جیسے گھنے اور لمبے نہیں رہتے ، وہ تعداد میں کم اور چھوٹے ہوجاتے ہیں اور وہ پہلے جیسے چمک دار بھی نہیں رہتے?کرسٹینو اور ان کی ٹیم کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں اور اٹلی کے ایک خاندان کے تیزی سیبال جھڑنے کی بیماری پرتحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ان سب کا تعلق ایک مخصوص جین APCCD1 سے ہے? یہ جین بنیادی طورپر بالوں کو بڑھنے کا پیغام بھیجتا ہے اور یہ اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح کار کا ایکسیلیٹر، یعنی جتنا ایکسیلیٹر بڑھائیں گے، کار کی رفتار بھی اتنی ہی بڑھ جائے گی? اسی طرح یہ جین جس رفتار سے بال بڑھنے کا پیغام بھیجتا ہے، وہ اسی تیزی سے بڑھتے ہیں?اس جین کے ذریعے بالوں کو بھیجے جانے والے پیغام کو Wnt signaling کہاجاتا ہے? چوہوں پر تجربوں کے دوران یہ پہلے ہی ثابت ہوچکاہے کہ اس کے ذریعے بالوں کی افزائش کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے? یہ پہلا موقع تھا کہ اس کا تجربہ انسانوں پر کیا گیا?، تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ مکمل طور پر محفوظ اورمو?ثر نہیں ہے?