تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نئے اٹارنی جنرل جنرل مولوی انوار الحق نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8682 -
اسلام آباد…نئے اٹارنی جنرل جسٹس ریٹائرڈ مولوی انوار الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ??اٹارنی جنرل کا عہدہ جسٹس ریٹائرڈ انور منصور خان کے استعفے کے بعدخالی ہوا تھا ? مولوی انوارالحق لاہور ہائی کورٹ کے ان ججزمیں سے ہیں ، جنہوں نے تین نومبردوہزارسات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنرل پرویزمشرف کے پی سی او پر حلف لیاتھا?31 جولائی کو سپریم کورٹ کے 14رکنی بینچ کی جانب سے تین نومبر کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کے بعد مولوی انوار الحق کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر انہوں نے بطور جج ہائی کورٹ استعف?ی دے دیاتھا? انوار الحق نواز شریف دور میں ڈپٹی اٹارنی جنرل تھے جب بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف سوئس حکام کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں متاثرہ فریق بننے کے لیے خط لکھا گیا انوار الحق نے خط کی تیاری میں اس وقت کے اٹارنی جنرل مرحوم چوہدری فاروق کی معاونت کی تھی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.