تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چین ورلڈ ایکسپو 2010 کی میزبانی کرے گا

NoImage -
بیجنگ…فارن ڈیسک…شنگھائی41 ورلڈ ایکسپو کا میزبان ہے جو یکم مئی سے31اکتوبر2010تک184دن جاری رہے گی?5.28مربع کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ورلڈ ایکسپو پر شنگھائی نے28.6ارب یوآن(4.19ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں18ارب یوآن(2.64ارب ڈالر) تعمیری کاموں میں جب کہ10.6یوآن(1.55ارب ڈالر) آپریشنل پر خرچ کیے گئے ہیں? ’بیجنگ ریویو کے مطابق‘اس ایکسپو نمائش کے بعد پانچ عمارات مستقل قائم رہیں گی اور اپنا کام بعد میں بھی جاری رکھیں گی?نمائش 23ستمبر2009میں242ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی تھی? حکام کے مطابق دنیا بھر سے سات کروڑ لوگ اس نمائش کو دیکھنے آئیں گے? ایکسپو کی ٹکٹوں کو نو درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، چار ذریعے سے ٹکٹ خریدی جا سکتی ہے? 2009کے آخر تک5کروڑ60ہزار افراد نے آن لائن رجسٹریشن کرادی تھی جس میں16تا 99سال کے لوگ شامل ہیں?4ہزار دکانوں کو اجازت دی گئی جو مختلف 8ہزار اشیاء فروخت کرسکیں گی? چار ہزار ٹیکسیز مخصوص کی گئی ہیں اور ایکسپو میں چار زبانوں چینی،انگریزی ،جاپانی اورفرانسیسی میں معلومات فراہم کی جائیں گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.