5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئس لینڈ:ائر انڈسٹری کا خسارہ9/11حملوں کے نقصان سے متجاوز
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8682 -
لندن…فارن ڈیسک… آئس لینڈ کے آتش فشاں سے اٹھنے ولے راکھ کے طوفان نے ائیر انڈ سٹری کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا دیا اور یہ مالی نقصان ستمبر 2001کے حملوں میں ہونے والے نقصان سے بھی تجاوز کر گیا?برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق بین الاقوامی ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(IATA) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ25کروڑ ڈالر روزانہ کانقصان ہورہا ہے اور یہ ستمبر2001کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں سے بھی زیادہ کا نقصان ہوگا? عالمی سول ائیر نیوگیشن کے مطابق ائیر ٹریف کنٹرول سیکٹر روزانہ25ملین یوروز(35ملین ڈالر) کا نقصان برداشت کر رہی ہے?کینیا کی پھلوں کی صنعت کو روزانہ30کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے?دنیا کی سب سے بڑی ناروے کی ماہی گیری فارمنگ نے اپنی پیداوار میں بہت زیادہ کمی کردی ہے?فرینکفورٹ کے 140ہوٹلوں میں34ہزار بستروں میں صرف 20 خالی ہیں?ان پروازوں کی بندش سے ہر قسم کی صنعت یعنی فیشن سے ماہی گیری اور رینٹل کاروں سے الیکٹرانکس تک سب کو بری طرح متاثر کیا ہے ?