تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں بھرپور حصہ لوں گی،ثانیہ مرزا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8682 -
حیدر آباد دکن…فارن ڈیسک… ثانیہ مرزا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں بھر پور حصہ لیں گی?بھارتی خبر رساں ادار ے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق نئی نویلی دلہن اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کلائی کی انجری سے جلد صحت یاب ہو جائیں گی اور رواں برس کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتیں گی?پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ثانیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی اولین ترجیح ٹینس ہی رہے گی اور وہ تین سے14اکتوبر کو دہلی میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں اپنی بہتر کار کردگی دکھائیں گی اور اس کے بعد چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی ان کا یہ ہی ہدف ہے?ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے آپ کو ان دو بڑے کھیلوں کے ایونٹس کے لئے فٹ کرنے کی کوشش کریں گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.