تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

گندھارا ثقافت پر نمائش پاک فرانس تعلقات میں اہم ہے،فرانسیسی وزیر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8682 -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانسیسی وزیر برائے ثقافت فریڈرک متراں نے پاکستان کی تہذیبی ورثے گندھارا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندھارا میں فرانسیسی ماہرین ارضیات تقریباً گذشتہ دو صدیوں سے مصروف کار ہیں?وہ یونسیکوکی ڈائریکٹرجنرل ارینا بوکوا کے ہمراہ گویمٹ عجائب گھر میں گندھارا نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے? اس موقع پر فرانس میں پاکستانی سفیر شفقت سیعد، فرسٹ سیکرٹری الیاس نظامی اور پریس کونسلر مسعود انورکے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سمیت فرانسیسی عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے?اپنے خطاب میں فرانسیسی وزیر نے کہا اس نمائش کے انعقاد سے فرانس اور پاکستان کے درمیان ثقافت،آرٹس اور موسیقی کے شعبوں میں تعاون بڑھے اور یہ کہ گندھارا ورثہ پاک فرانس تعلقات میں اہمیت رکھا ہے?علاوہ ازیں فرانسیسی وزیر نے دھشت گردی اور شدت پسندیکا سامناکرنے پر پاکستانی لیڈر شپ اور عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا?پاکستانی سفیر شفقت سیعد نے اس نمائش کے انعقاد پر حکومت فرانس اورگویمٹ عجائب گھر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا?یہ نمائش17اگست تک جاری رہے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.