5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سویڈن دنیا کے بہترین ممالک میں ایک بار پھر دسویں درجے پر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8683 -
اسٹاک ہوم…فارن ڈیسک… دنیا کے بہترین ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر ہے اور نئی درجہ بندی کے لحاظ سے فرانس دوسرے اور جرمنی تیسرے درجے پر ہے، جب کہ سویڈن دسویں پوزیشن پر ہے? سویڈن کے اخبار ’دی لوکل‘ نےNation Brands Index کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے پچاس ممالک کی چھ حوالوں سے درجہ بندی کی گئی جن میں گورننس، لوگ،کاروبار،سیاحت،ثقافت اور ٹیلنٹ کو بنیا د بنایا گیا? ان حوالوں سے سب سے زیادہ ڈرامائی تبدیلی امریکا کے امیج میں آئی? اسے گزشتہ برس کی فہرست میں ساتواں درجہ دیا گیا تھا?تبدیلی کی بڑی وجہ اوباما کے مثبت نظریات و اقدامات ہیں?