5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
توانائی بحران پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8683 -
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے ?اجلاس میں گندم کی بر آمد اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی?وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جاری اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کی نئی لہر پر غور کیا جا رہا ہے? اجلاس میں سیاسی صورت حال اور 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا ? کابینہ کو ملک کی معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا? دوسری جانب توانائی کانفرنس کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لئے چار ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد میں جاری ہیں ، جن میں بجلی کی بچت کے طریقوں،پیداوار میں اضافے اور گیس کی فراہمی کیلئے سی این جی کی ایک روزہ بندش کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ? وزارت پانی و بجلی،وزارت پیٹرولیم اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جاری ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس میں ہفتہ وار دو چھٹیوں،زیر گردش قرضے کو ختم کرنے،کھاد فیکٹریوں اور سی این جی سٹیشنز سے گیس کی سپلائی کم کرکے چار سو ملین مکعب فٹ گیس پاور پلانٹس کو دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ? اجلاس میں کمرشل سنٹرز اور مارکیٹوں کو رات نو بجے بند کروانے، زرعی ٹیوب ویلز کو رات کے اوقات میں بند رکھنے،شادی ہالزکی جلد بندش جیسی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے? چاروں ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات وزیر پانی و بجلی وزیر اعظم کو حتمی منظوری کے لئے کل پیش کریں گے ?