تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کیلئے مختص امدادی فنڈز کی شدید قلت

NoImage -
پشاور…غیر ملکی اور پاکستانی امدادی تنظیموں کے گروپ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فورسز کی کارروائی کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے ? متعدد مقامی اور غیر ملکی امدادی تنظیموں کے گروپ پاکستان humanitarian فورم کی سربراہ Caitlin Brady کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے روزآنہ ہزاروں افراد نقل مکانی کررہے ہیں ? بے گھر ہونے والے تیرہ لاکھ افراد کی مدد کے لئے فنڈز کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے امدادی تنظیمیں اپنے کئی منصوبے بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں ? Caitlin Brady کا کہنا ہے کہ بحران ختم ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا ?لاکھوں افراد بنیادی ضرورت کی اشیا سے محروم ہیں جن کی مدد کے لئے امدادی تنظیموں کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.